باجوڑ۔ منشیات کیخلاف جاری آپریشن میں ایک اور کامیابی۔ تھانہ ارنگ پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی۔ ایک کلو سے زائد چرس کیساتھ ملزم گرفتار۔ مقدمہ درج۔
منشیات ایک ناسور اور سماجی برائیوں کی جڑ ہے۔ بدقسمتی سے نوجوان نسل براہِ راست متاثر ہورہی ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد ماحول پر گہری نظر رکھے اور منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کی اطلاع بذریعہ وٹس ایپ نمبر 03037965599 پر دے کر منشیات کے انسداد میں ضلعی پولیس کا ساتھ دے۔ ڈی۔پی۔او باجوڑ وقاص رفیق۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کی قیادت اور براہ راست نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اج ایس۔ایچ۔او تھانہ ارنگ ظریف خان کی نگرانی میں قائم ناکہ بندی کے دوران ایک بدنام زمانہ منشیات فروش مسمی احمد خان کو رنگے ہاتھوں ایک کلو سے زائد چرس کیساتھ گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔ ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔