سوات (بیورورپورٹ )پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے سینئر رہنما روح الامین لالا نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے ضلع سوات کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، کالام روڈ، بجلی و گیس کے منصوبے اور پہاڑی علاقوں تک سوئی گیس کی فراہمی انجینئر امیر مقام کے کارنامے ہیں، انجینئر امیر مقام نے ہر مشکل میں سواتی عوام کا بھر پور ساتھ دیا ہے لیکن مجھے افسوس ہے کہ اتنے کارناموں کے باوجود سوات کے عوام نے انجینئر امیر مقام کو انتخابات میں مایوس کردیا ہے، سوات کے عوام سے اپیل کرتاہوں کہ آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ انجینئر امیر مقام اور ان کے نامزد ساتھیوں کو دیں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی کوششوں سے ملک بحرانوں سے نکل رہا ہے اور مہنگائی کم ہورہی ہے، حافظ قرآن آرمی چیف اور دیانتدار چیف جسٹس پر فخر کرتے ہیں، نواز شریف مشکلات کے باوجود پاکستان آئے ہیں اور ملک کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کررہے ہیں، انشاء اللہ آنے والے دور میں میاں محمد نواز شریف ملک کے وزیر اعظم ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حبیب اللہ خان، عمر زیب، گلزار خان، سجاد خان اور لطیف خان بھی ان کے ہمراہ تھے، روح الامین لالا نے آئندہ لیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا اور قومی اسمبلی کی سیٹ کے لئے واجد علی خان کی کامیابی کے لئے بھر پور مہم چلانے کا عزم کردیا، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ایک عالم دین اور سیاستدان ہیں ان کی باتوں پر عمل کرتے ہیں ان کے کاموں پر عمل نہیں کرتے کیونکہ ان کے قول و فعل میں تضاد ہے، انہوں نے کہا کہ انجینئر امیر مقام بجلی بلوں میں کمی کرنے کے لئے کوشاں ہیں، بجلی بلوں اور مہنگائی کم کرنے میں وفاقی حکومت کو آئی ایم ایف سے مشکلات ہیں لیکن وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کو کوششوں سے پاکستان جلد مزید قرضے لینے سے چھٹکارا حاصل کرے گا، انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے آئے روز عملی اقدامات کررہی ہے، جیل میں بند شخص چیف جسٹس سے کہتا ہے کہ میرا کیس وہ نہیں سنے گا لیکن چیف جسٹس اپنی شرافت کی وجہ سے خاموش ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف اور چیف جسٹس کی موجودگی پر فخر کرتے ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ الیکشن میں سوچ سمجھ کر ووٹ استعمال کریں، سوات اور خیبر پختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے انجینئر امیر مقام اور پاکستان مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں کہ وطن عزیز ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔
…