
ثمرباغ) نمائندہ نوائے دیر )ضلعی انتظامییہ دیر پائین کا غیر معیاری خوراک کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ۔
ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی جناب محمد سہیل نے خصوصی ٹیمیں تسشکیل دے کر مضر صحت مسالحہ جات سے تیار کردہ چپس و سلانٹی کو حراست میں لیا جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس کے علاوہ چکدرہ انٹری پواینٹس پر دیر پائین مین داخل ہونے والے اشیاے خوردونوش ، چپس ، سلانٹی کے چھان بین کے لئے ضلعی انتظامیہ ، حلال فوڈ اتھارٹی کا مشترکہ چیک پوسٹوں کے قیام کو عمل میں لایا جارہا ہے جس کا مقصد ضلع دیر پائین میں مختلف مضر صحت اشیاء کی نقل و حرکت کو روکنا ہے اور عوام کی صحت کو محفوظ بنانا ہے۔