
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا۔
نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی، دونوں ممالک کے مابین آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔