بٹ خیلہ: صفائی کے دوران گلی کوچے اور سڑکیں گرد و غباد اور گندگی سے بھر گئی

Spread the love

بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)

نہر اپر کنال سوات بٹ خیلہ میں بھل صفائی دوران گلی کوچے اور سڑکیں گرد و غباد اور گندگی سے بھر گئی،

نہر سے گندگی اور ریت لے جانے والے لوڈ گاڑی ڈرائیوروں نے ماحولیات پالیسی کو پاؤں تلے روند ڈالی بٹ خیلہ کے سماجی و سیاسی حلقوں سمیت تاجر برادری نے بھل صفائی مہم کے دوران کنال روڈ بٹ خیلہ کے دونوں کناروں پر واقعہ دکانات، مکانات، نجی ہسپتالوں اورگلی کوچوں میں اُڑتی ہوئی گرد و غبار اور گندگی کی ڈھیر وں پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے

اور محکمہ انہار سمیت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھل صفائی کے دوران گندگی لے جانے والی گاڑیوں کو ماحولیاتی پالیسی کے مطابق خصوصی ترپال سے ڈھانپنے اور کنال روڈ سمیت گلی کوچوں میں گرنے والی گندگی کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کئے جائیں

تاکہ بھل صفائی کا کام مکمل ہوکر علاقہ میں گرد و غبار سے بیماریاں پھیلنے کا راستہ بھی روک سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button