
پشاور : ٹرائیبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے رمضان کے بابرکت مہینے میں صارفین کو بجلی کی فراہمی بہتر بنانے، حصوصاً سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
ٹیسکو ہیڈکواٹر میں قائم پاور ڈسٹریبوشن سنٹر، تمام گریڈ سٹیشنز، تمام اپریشن ڈویژنز اور سب ڈویژنز کے افسران کو ہدایت جاری کر لیے گئے ہیں۔کہ وہ سحر اور افطار کے اوقات میں اپنے سٹیشنز پر موجود رہیں تاکہ صارفین کو ان اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔ ٹیسکو صارفین مرکزی کمپلینٹ سنٹر کے نمبرز 9331167-091، 9330600-091 9212730 – 091 اور 9331291 – 091 پر اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔
اس ضمن میں چیف ایگزیکٹیو ٹیسکوقاضی محمدطاہرنے ٹیسکو صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کا استعمال صرف روشنی اور پانی حاصل کرنے تک محدود رکھیں تاکہ سسٹم کو اورلوڈ ہونے سے بچایا جاسکے۔ انھوں مزید بتایا کہ قبائلی اضلاع میں گھریلو صارفین کے بجلی میٹر نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کا بے دریغ استعمال ہو رہا ہے۔ جو سسٹم کو اور لوڈ کر کے ٹرپ کر دیتا ہے۔ جسکی وجہ سے صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی میں شدید دشواری پیش آتی ہے۔لہذا صارفین سے گزارش ہے کہ ٹیسکو کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔