سوات: پاکستان میڈیا کلب کے عہدیداروں کا اہم اجلاس

Spread the love

سوات (پریس ریلیز) پاکستان میڈیا کلب کے مرکزی چئیرمین ضیاء خان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے صحافیوں کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، صحافیوں کو درپیش معاشی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میڈیا کلب سوات چیپٹر ملاکنڈ ڈویژن کے عہدیداروں کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سوات چیپٹر کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محبوب علی، جائنٹ سیکرٹریز سمرین سبحان، شوکت علی،ترجمان شاہ فیصل افغانی اور ایگزیگٹیو باڈی کے ممبران سوات پریس کلب کے چئیرمین شیرین زادہ، تیمرگرہ پریس کلب کے صدر اسماعیل انجم،شانگہ پریس کلب کے صدر افتاب حسین اور چترال پریس کلب کے صدر ظاہر الدین سمیت کئی دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر مرکزی چئیرمین ضیاء خان نے میڈیا کلب کے اغراض و مقاصد پر مقامی عہدیداروں کو بریفنگ دی اور آنے والے وقتوں میں صحافیوں کے درپیش معاشی مسائل کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے اس کے حل کیلئے میڈیا کلب کی طرف سے اقدامات پر روشنی ڈالی، اس موقع پر سوات چیپٹر کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محبوب علی نے مقامی سطح پر صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے منصوبہ بندی کرنے پر زور دیا اور اس حوالے سے مشترکہ جدو جہد کے عزم کا اظہار کیا، اجلاس میں شریک ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع کے صدور نے اضلاع کی سطح پر صحافیوں کا استعداد کار بڑھانے اور معاشی مسائل کے حل کیلئے عملی کام کرنے میں بھر تعاؤن کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر مرکزی چئیرمین ضیاء خان نے واضح کیا کہ میڈیا کلب ملک بھر کے صحافیوں کی طرح ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے کے صحافیوں کو بھی اندرون ملک و بیرون ملک دوروں کے مواقع فراہم کریگی اور معاشی مسائل پر قابو پانے کیلئے کسی پر انحصار کئے بغیر حل کی طرف جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button