
باجوڑ۔ جبران فاونڈیشن کے جانب سے 100 خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم ، مستحق افراد میں 8 ہزار روپے فی خاندان کے چیک تقسیم
تفصیلات کے مطابق جبران فاونڈیشن کے جانب سے 100 خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کیے گئے ۔ اس سلسلے میں پر وقار تقریب باجوڑ پریس کلب میں منعقد ہوئی ، تقریب میں مہمان خصوسی اسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی ، اے این پی رہنما سید صدیق اکبر جان ، جبران فاؤنڈیشن کے بانی نیک رحمان اور دیگر زمہ داران نے شرکت کی۔ تقریب میں میں 100 خاندانوں کو 8 ، 8 ہزار روپے چیک دیئے گئے ۔ اس موقع پر جبران فاؤنڈیشن کے بانی نیک رحمان نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کو رمضان المبارک کے خوشیوں میں شریک کرنا اور ان کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے ، یہ ہمارا ایک قومی فریضہ ہے ۔ اس موقع پر مقررین نے جبران فاونڈیشن کے کارگردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔