
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ جناب محمد سہیل خان نے آج رمضان پرائیس مانیٹرنگ ڈیسک کا اچانک دورہ کیا۔ تعینات عملہ کی حاضری اور شہریوں کی جانب سے اندراج شدہ شکایات چیک کئے۔ تمام عملہ حاضر پایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عملہ کو ہدایت دی کہ شہریوں کی جانب سے موصول شکایات کی مناسب ریکارڈ رکھیں اور شکایات کو بروقت متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو بھیجے تاکہ بروقت قانونی کاروائی کی جاسکیں