
چترال(سیدنذیرحسین شاہ نذیر)ضلعی انتظامیہ لوئرچترال کی ہدایت پرڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئرچترال مقامی نوجوانوں کو تکنیکی معلومات سے آراستہ کرکے انہیں بااختیار بنانے کے لئےمفت بنیادی آفس آٹومیشن کورس کاپندرہ روزتربیتی ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی ریلیف انوراکبر ،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرلوئرچترال جبارغنی ،پروگرام سہولت کارذہیب علی اوردوسروں نے کہاکہ کمپیوٹر ہماری روز مرہ کی زندگی میں کسی بھی سرگرمی کے لیے سب سے ضروری ٹول بن چکا ہے۔نوجوانوں کے ذہنی صلاحیتوں کے ساتھ تکنیکی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے چترال میں فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے نظا م کوعام کرنے کی کوشش کررہےہیں۔اس طرح کے ورکشاپس کے انعقاد سے مقامی نوجوانوں کو جدید ترین ٹیکنالوجیز سیکھنے اور اپنے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کامواقع فراہم کررہےہیں ۔حکومت نوجوانوں کو ہنر مند بنا نا چاہتی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار کر کے باعزت روزگار کما سکیں۔ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہے انہیں ہنمائی فراہم کر کے ہنر مند بنا کر معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکتا ہے۔کورسز مکمل کرنے والے نوجوانوں کو تعریفی اسناد اور مہمانوں کو شیلڈ سے نوازا گیا ۔