سوات: چپریال میں پولیس ناکے پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی، سرچ آپریشن جاری

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں پولیس ناکے پر فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکارزخمی ہوگیا، ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت خان کے مطابق تھانہ چپریال کی پولیس تھانے کے قریب ناکہ لگاکر موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار معاذ علی کندھے پرلگ کرزخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کوفوری طبی امداد کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں نے اعلانات کرکے بامسلح گھروں سے نکل آئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر پولیس کے ساتھ سرچ آپریشن شروع کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button