
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔جس کے تحفظ کیلئے ہم بیدار بھی اور ہر وقت تیار بھی ہے ۔فلسطینوں پر اسرائیل مظالم کے خلاف 57 اسلامی ممالک کی خاموشی بزدلی کی انتہا ہے ۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی
ان خیالات کا اظہار کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت دیر لوئر کے زیر اہتمام منعقدہ ایک بڑی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر ومعروف عالم دین شیخ القرآن و الحدیث مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ریسٹ ہاؤس گراؤنڈ دیر لوئر میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے مفتی فضل غفور نائب امیر جے یو آئی خیبرپختونخوا ،قاری اکرام الحق ضلعی امیر مردان ،مولانا محمد عمران حقانی ضلعی امیر دیر لوئر ،مولانا سمیع اللہ ،مولانا محمد نبی شاہ اور تحصیل امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل تیمرگرہ مولانا حاجی محمد نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر حال ہی میں جمعیت علمائے اسلام ف میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ ،تحصیل تیمرگرہ کے چیئرمین مفتی عرفان الدین اور عالم زیب ایڈوکیٹ بھی سٹیج پر موجود تھے ۔معروف عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے مذید کہا کہ قادیانی کافر ہے اور ان کا دین اسلام سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ۔قادیانی ایک دجالی فتنہ ہے ۔عقیدہ ختم نبوت کے بغیر بحیثیت مسلمان ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا ۔عقیدہ ختم نبوت پر ہمارا جان ومال سب کچھ قربان ہے ۔عقیدہ ختم نبوت کے خلاف ہر دور میں سازشیں چلے آرہی ہیں ۔اور ہر سازش ناکام ہو جاتا ہے ۔انہوں نے پیغام دیا کہ مسلمانوں جاگ جاؤ ،اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مدد کریں ،عقیدہ ختم نبوت کے خلاف ہر سازش کے ناکامی کیلئے تیار بھی رہو اور بیدار بھی رہو ۔مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پشاور میں منعقدہ جلسے میں جوق در جوق شرکت کرو۔ہم سب نے عہد کرنا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر صورت میں کرتے رہیں گے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا ملک اسلام کے نام پر آزاد ہوا ہے اسلئے ہم یہاں غلط عقائد کے پرچار کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کر سکیں گے ۔۔