
پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ برے تعلق میں رہنے سے بہتر ہے علیحدگی اختیار کرلی جائے۔
اداکارہ سنیتا مارشل حال ہی میں ایک نجی ٹی شو کی مہمان بنی تھیں جس دوران میزبان کے ساتھ ساتھ شرکا نے بھی اداکارہ سے گفتگو کی۔
دوران شو اداکارہ سے انڈسٹری میں بڑھتی طلاق کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں سنیتا مارشل نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلے کچھ سالوں میں انڈسٹری میں بہت سی طلاقیں دیکھنے میں آئی ہیں۔