
معروف اداکارہ صنم سعید نے پاکستان سے بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کی بے دخلی کے خلاف تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان میں پناہ لینے والے افغان مہاجرین کو زبردستی ملک بدر کرنے سے ہمارے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہماری حکومت ملک کو درپیش چیلنجزاور مسائل سے نمٹنے کی بجائے ہماری توجہ کسی اور طرف منتقل کررہی ہے۔