مدیحہ امام اور موجی بسر کا شادی کے 5 ماہ بعد ولیمہ، تصاویر وائرل

Spread the love

لاہور: (ویب ڈیسک) رواں سال کےآغاز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور معروف وی جے مدیحہ امام اور فلم میکر موجی بسر کی استقبالیہ تقریب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

اداکارہ مدیحہ امام نے یکم مئی 2023 کو اپنے قریبی دوست موجی بسر سے شادی کی تھی جس کی تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا تھا، تاہم اس جوڑے نے روایتی طریقے سے شادی کے فوراً بعد استقبالیہ نہیں کیا تھا۔

شادی کی خوبصورت تصاویر کے بعد مداح اس جوڑے کی استقبالیہ تصاویر دیکھنے کے لیے بھی بے تاب تھے۔

مداحوں کا یہ طویل انتظار اچانک ختم ہوگیا، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مدیحہ نے اپنے شوہر موجی بسر کے ہمراہ دبئی میں منعقدہ ولیمے کی تصاویر شیئر کردیں جنہوں نے بہت ہی کم وقت میں سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button