‘لوکی’ کے کردار سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے ہالی ووڈ اداکار ٹام ہلسٹن بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کون سا بالی ووڈ اداکار ان کا مشہور کردار ‘لوکی’ بہترین ادا کر سکتا ہے تو ٹام ہلڈسٹن نے فوراً شاہ رخ خان کا نام لیا۔