جندول کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی کی کوشش پر عوام احتجاج پر مجبور ہوگی

Spread the love

ثمرباغ( نمائندہ نوائے دیر) اگر جندول کی حلقہ بندی کو دوبارہ تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائینگے۔ سید خالد احمد ضلعی سیکرٹری ثقافت اے این پی دیرپائین۔تفصیلات کےمطابق جندول کی حالیہ حلقہ بندیوں کو دوبارہ تبدیل کرنے کی کوشش پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی ضلعی دیر لوئر سیکرٹری ثقافت سید خالد احمد نے کہا ہے۔ کہ اگر حکومت نے ان حلقہ بندیوں کو دوبارہ تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ تو عوام کو احتجاج پر مجبور ہونا پڑے گا۔ سید خالد احمد کا کہنا ہے۔ کہ موجودہ حلقہ بندیاں عوام کے مفادات میں ہیں۔ اور تمام عوام اسپرمتفق ہے۔انہوں نےکہاکہ جندول کی عوام غیر منصفانہ اورغیرفطری حلقہ بندیوں کی کوشش کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اگر حکومت نے چند نام نہاد لیڈروں کے دباو میں اکر اپنے دوبارہ حلقہ بندیاں تبدیل کرنے کی کوشش کی تو ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔”انہوں نے مزید کہا کہ پی کے سترہ اور سولہ کی دوبارہ حلقہ بندیاں سیاسی مفادکےلئے تبدیل ہونے کی کوشش ہورہی ہے اور ان سے عوام کی نمائندگی متاثر ہو رہی ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button