بحریہ یونیورسٹی کے تمام کیپمس میں چھٹی اقبال کانفرنس 2024کا انعقاد

Spread the love

اسلام آباد (19 نومبر 2024): بحریہ یونیورسٹی نے چھٹی اقبال کانفرنس کا انعقاد کیا، جو 19 نومبر 2024 کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی کیمپسز میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد بحریہ یونیورسٹی ،اسلام آباد کیمپس میں کیا گیا  ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر قرشی نالج سٹی، پاکستان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اصغر ہلا ل امتیاز(ملٹری)  سابق ممبر، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان اور سابق ریکٹر، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی(NUST)پاکستان ،تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس سال کانفرنس کا موضوع ’’ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ‘‘ تھا، جواجتماعی ترقی کے لیے انفرادی ذمہ داری کی طاقت پر اقبال کے یقین کو واضح کرتا ہے۔ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں بحریہ یونیورسٹی کے 5 کیمپسز میں ہونے والی اس کانفرنس کے دوران 120 سے زائد تحقیقی خلاصے اور 90 کے قریب تحقیقی مقالے پیش کیے گئے۔ریکٹر بحریہ یونیورسٹی، وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئےاقبال کے فلسفہ کی روشنی میں نوجوانوں کے کردار، ان کی جستجو اور قومی ذمہ داری کے احساس اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی، موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے، فلسفہ اقبال کی روشنی میں جدید علوم کو اخلاقی اقدار کے ساتھ منسلک کر رہی ہے جس میں قرآنی اور اسلامی تعلیمات بھی شامل ہیں۔ ریکٹر نے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اصغر کا بھی شکریہ ادا کیا، جن کی موجودگی نے تقریب کو رونق بخشی۔کانفرنس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صائمہ کلثوم نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور علامہ اقبال کے فلسفے اور مثبت انسانی نفسیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ اقبال کے نظریات ذاتی اور سماجی ترقی کو فروغ دیتے ہیں، اقبال کا تصورخودی ، ہمت، حکمت، انصاف پسندی اور خودانحصاری جیسی خوبیوں پرزور دیتا ہے۔چیف آرگنائزر ڈاکٹر حبیب عاصم نے افراد اور قوموں کے لیے اللہ تعالیٰ کے احکامات اور اسلامی اصولوں پر روشنی ڈالی۔ اقبال کی بے لوث خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے، انہوں نے بحریہ یونیورسٹی کے  تعلیمی پروگراموں کا جائزہ پیش کیاجو   طلباء میں جرات، اصلاح اور اتحاد کی اقدار کو اجاگر کرنے کا سبب ہیں ۔انہوں نے تعلیم  کے فروغ کیلئے یونیورسٹی کے عزم کی تعریف کی اورخدمت کا یہ سفر ہمیشہ یونہی جاری رہنے کی دعا بھی کی ۔کانفرنس کے اختتام پر چیئرپرسن، پرو ریکٹر اکیڈمکس، ریئر ایڈمرل (ر) محمد ارشد جاوید ایس آئی (ایم) نے کہا کہ چھٹی اقبال کانفرنس 2024 اقبال کےاس وژن کی عکاسی کرتی  ہےجوکسی بھی  قوم کی تعمیر وترقی میں افراد کی انفرادی حیثیت اور جدوجہد پر زور دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کا دارومدار رہنماؤں اور شہریوں دونوں پر ہے، ہر کوئی اجتماعی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔ اقبال کی شاعری سے متاثر ہو کر چیئرپرسن نےقومی اتحاد پر زور دیا اور نوجوانوں کو واضح کیا کہ قوم کے روشن مستقبل کے لیے وہی اقبال کے شاہین ہیں۔تقریب کے آخر میں چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد عابد علی نے چھٹی اقبال کانفرنس 2024 کے اہم موضوعات کا خلاصہ پیش کیا اور ریکٹر بحریہ یونیورسٹی، مہمان خصوصی، کانفرنس کی ٹیم، شرکاء اور شراکت داروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس میں معزز سفیروں، دانشوروں اور فکری رہنماؤں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button