پی کے 14سے آزاد امیدوار پی ٹی ائی کے نامزد امیدوار کے حق میں دستبردار

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف کے جرگہ ممبران کی کوششیں باآور ثابت ہوکر صوبائی حلقہ پی کے 14سے آزاد امیدوار اور پی ٹی ائی کے سابق ضلعی صدر غلام حسین پی ٹی ائی کے نامزد امیدوار محمد اعظم خان کی حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا،

اس سلسلے میں حاجی غلام حسین نے تحصیل بلامبٹ کے چیر مین نصیب روان پارلیمانی لیڈ عبد الرف وی سیز چیر مینز کلیم اللہ،شاکر اللہ،عبد الناصر،جہانگیر خان سمیع اللہ،فرمان علی نصیب اللہ اور ملک ضیاء الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا

کہ انھوں نے انتخابات میں حصہ لینے کی خاطر کاغذات نامزد گی جمع کی تھی تاہم اج جرگہ نے پارٹی کی وسیع تر مفاد کے تحت پارٹی کے نامزد امیدوار محمد اعظم خان کی حق میں دستبرار ہونے کا اعلان کررہے ہے

اور انشاء اللہ وہ اور ان کے دیگر ساتھی پی ٹی ائی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات انتخابی مہم چلائیں گے

اور 8فروری کو جاری جبر اور ظلم کا خاتمہ ووٹ کے زریعے کریں گے

اس موقع پر پی ٹی ائی کے نامزد امیدوار محمد اعظم خان نے حاجی غلام حسیناور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا

کہ انھوں نے ضد اور انا چھوڑ کر پارٹی بچانے کی خاطر ان کی حق میں دستبردار ہوگئے ہیں

انھوں نے کہاکہ جمہوری نظام کو مضبوط اور اداروں کو غلامی سے نجات دلانے کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں

انھوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ اگر ظلم اور جبر کا نظام کا خاتمے اور عمران خان کو جیل سے آزاد کراناہے تو پی ٹی ائی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنانا ہے

انھوں نے کہاکہ انشاء اللہ ایک بار پھر عوام اور کارکنوں کی بدولت ضلع میں کلین سویپ کریں گے کیونکہ ماضی کے چار سالہ ددور اقتدار میں پی ٹی ائی نے یہاں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button