یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے سے محروم، احتجاج کی دھمکی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) یوٹیلٹی اسٹورز کے 14 ہزار سے زائد ملازمین گزشتہ 4 سالوں سے حکومتی اعلان کے باوجود تنخواہوں میں اضافے سے محروم ہیں ۔ جس کے باعث مہنگائی کے مارے غریب ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے اور وہ شدید معاشی برحالی کاشکار ہیں ۔ یوٹیلٹی اسٹور کے ملازمین کی تنخواہوں میں دیگر اداروں کی ملازمین کی طرح تنخواہوں میں اضافہ نہ کیاگیا تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرکے ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے ۔
ان خیالات کا اظہار آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین سوات ریجن کے صدر بخت علی شاہ سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں 9000 کے قریب یوٹیلٹی اسٹورزمیں 14000 ملازمین ہیں اور حکومت کی جانب سے ہر سال ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیلٹی اسٹورزکے ملازمین 2021 سے 2024 تک اس اضافے سے محروم ہیں ۔ جس کی وجہ سے ملازمین اس وقت بھی پرانی تنخواہ پر کام کرنے پر مجبورہیں ۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور معاشی بدحالی نے یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کو پریشان کردیاہے اور ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ یوٹیلٹی اسٹور کے گریڈ 1 سے 16 تک کے غریب ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد تک کا اضافہ کیا جائے ۔ کیونکہ حکومت کی جانب سے دیگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 2021میں 15 فیصد،2022میں 25 فیصد ،2023 میں 35 فیصد اور2024 میں 25 فیصد اضافہ کردیا ہے لیکن یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین اس اضافے سے تاحال محروم ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ نہ کیا تو ہم شدید احتجاج کرکے مکمل ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے ۔
۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button