قومی اصلاحی تحریک کی منشیات کے خاتمے کیلئے یوتھ ونگ تنظیم سازی کا اعلان

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) قومی اصلاحی تحریک پاکستان منشیات سمیت تمام بُرائیوں کےخاتمے اور پُرامن خوشحال ومُستحکم معاشرے کے قیام کیلئے مُحلہ، مسجد اور گاؤں کی سطح پر کُمیٹیاں بناکر نوجوانوں کومُتحرک کیاجا ئیگا۔ ان خیالات کا اظہار سابق ڈائریکٹر انفارمیشن و نائب ترجُمان قومی اصلاحی تحریک پاکستان نورلہادی نے ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت سے اُن کے دفتر میں مُلاقات کے دوران کیا جبکہ سینئر صحافی سید شہاب الدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نورالہادی نے کہا کہ تحریک کے صوبے کے تقریباتمام اضلاع، تحصیلوں اور ڈویژنل سطح پر تنظیمیں موجود ہیں۔جس نے جرگوں اور مُصالحت کے ذریعے ہزار وں تنازعات جس میں دو ہزار قتل کے مُقدمات بھی شامل ہیں میں اللہ کی رضا کیلئے صُلح کراکر دُشمنیوں کو دوستی میں بدل دیاہے جبکہ ملاکنڈڈویژن میں قومی اصلاحی تحریک پاکستان نوجوانوں کو معاشرے کے اصلاح اور کار خیر میں شامل ہونے کیلئے یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کو ایک مہینے میں مُکمل کرے گی نوجوانوں کو مُنظم اور مُتحرک کرکے ہر قسم کی بُرائیوں بلخصوص منشیات کے خاتمے کیلئے پولیس کے تعاون سے آگاہی مُہم بھی چلائی جائیگی- اس موقع پر ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے کہا کہ پولیس معاشرے سے منشیات اور بُرائیوں کےخاتمے کیلئے مُکمل تعاون کریگی۔
۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button