
سپر اسٹار پربھاس کے مداحوں کا انتظار ختم، اداکار کی نئی میگا تھرلر فلم ‘سالار’ کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔
‘سالار: سیز فائر 1’ کے تین منٹ 47 سیکنڈ کے ٹریلر میں پربھاس ایکشن کرتے نظر آ رہے ہیں، جس کی وجہ سے مداح کافی پرجوش ہیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کو دو حصوں میں بنایا جائے گا، پربھاس ‘سالار’ کا کردار ادا کریں گے جب کہ پرتھوی راج سوکومن ‘وردراجا منرا’ کے کردار میں ایکشن دیں گے۔