بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی متحرک اداکاری کے لیے مشہور بالی ووڈ اداکارہ ’تبو‘ نے پہلی بار اپنے پاکستانی والد کے بارے میں بات کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تبو نے اپنے پاکستانی والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں تین سال کی تھی تو میرے والدین کی طلاق ہوگئی اور میں نے اپنے والد کو کبھی نہیں دیکھا۔
تبو نے بتایا کہ ‘ماں سے طلاق کے بعد میرے والد نے دوسری شادی کر لی، میں اپنے والد سے کبھی نہیں ملی لیکن میری بڑی بہن فرح ناز میرے والد سے کئی بار مل چکی ہیں۔’
بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میرا پیدائشی نام تبسم فاطمہ ہاشمی تھا لیکن میں نے اپنے نام کے ساتھ کبھی ‘ہاشمی’ نہیں جوڑا کیونکہ میری پرورش میرے نانا نانی نے کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میرے والد اپنے دور میں پاکستانی سینما کا ایک جانا پہچانا نام تھے۔