بالی ووڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ‘اینیمل’ نے ریلیز کے پہلے دن 100 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ گزشتہ روز بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔
اس حوالے سے ‘اینیمل’ کے فلمسازوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر فلم کی کامیابی کو مداحوں سے شیئر کیا۔