فلپائن میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری؛ 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ فلپائن میں ایک مسافر بس کھائی میں گر گئی جسے موت کا کنواں کہا جاتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے ایک صوبے سے دوسرے صوبے جانے والی بس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے۔ مسافر بس موڑ لیتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی۔ 28 مسافر شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں 17 کی موت کی تصدیق ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باقی مریضوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں سے صرف چند کے زندہ بچ جانے کی امید ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔ مکمل تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی وجہ کے بارے میں کچھ کہا جا سکے گا۔