سمندری طوفان میچونگ بھارت میں آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرا گیا،
طوفان کے اثرات کے باعث بھارت کے شہر چنئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کے باعث سیلابی صورتحال ہے اور لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے،
بارش کے باعث ٹرینیں اور پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں
جب کہ اسکول بند اور کئی علاقوں میں بجلی منقطع کردی گئی ہے۔ .
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ کے رن وے اور سب ویز پانی میں ڈوب گئے ہیں جب کہ مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے، تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
چنئی میں بارش کے پانی میں پھنسے بالی ووڈ اداکار عامر خان کو امدادی کارکنوں نے کشتی سے بحفاظت نکال لیا۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر اور گردونواح میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
خلیج بنگال میں سمندری طوفان میکانگ کی وجہ سے ریاست تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور اڈیشہ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔