گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ہارٹیکلچر کے سکالر ڈاکٹر محمد نعمان خان نے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی کے زیر نگرانی ہارٹیکلچر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی ۔
انہوں نے ” Influence of Plant Growth Regulators and Potassium on the Yield and Yield Components of Sweet Lime ”
کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
ان کے مقالے کی توثیق جرمنی اور سویڈن کے معروف پروفیسرز نے کی۔
انہوں نے میٹھے (Sweet Lime) ترشاوہ پھلوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کا کامیاب تجربہ کیا جس سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوا بلکہ پھل کی معیار میں بھی بہتری ہوئی۔
اس تحقیق میں بہترین نتیجہ ایتھوفان 200ppm کو اگر نئے شگوفے پھوٹنے سے 15دن بعد سپرے کیا جائے تو اس سے پھلوں کی پیداوار اور معیار میں خاطر خواہ بہتری آئی گی۔
ڈاکٹر محمد نعمان خان نے دفاعی سیمینار میں شرکاء کی طرف سےکئےگئے تمام سوالات کے جوابات دیکر کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا اور انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لئےاہل قرار دیا۔
اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن ساٸنسز پروفیسر ڈاکٹر افتخارحسین خلیل اور فیکلٹی ممبران سمیت سکالر نے سپروائزر ڈاکٹر غلام نبی اور سکالر ڈاکٹر محمد نعمان خان کو مبارکباد پیش کی۔