ٹیسکو پشاور(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ):
مورخہ 13-12-2023
حکومت پاکستان اور وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی ہدایت پرٹیسکو فاٹا سرکل میں بجلی چوروں، نادہندگان اور ان کی معاونت کرنے والی کالی بھیڑوں کیخلاف کاروائیاںضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے زوروشور سے جاری ہے۔
دوران آپریشن ٹیسکو سرویلینس اینڈ اینویسٹیگیشن کے ٹیم نے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں مختلف مقامات پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 05 غیر قانونی بجلی کنکشن پکڑ لئے ،
03 میٹرز دوران چیکنگ سلو پائے گئے02میٹروں سے بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی کی جارہی تھی۔
متعلقہ صارفین کو1 ہزار سے زائد یونٹ چارج کیے گئے۔ جن کا جرمانہ 40 ہزار سے زائد بنتا ہے۔
اس کے علاوہ قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کے اندراج کے لئے بھی درخواستیں دے دی گئی ہیں۔ نیزنادہندگان سے 2 لاکھ بھی وصول کیئے گئے۔
چیف ایکزیکٹو قاضی محمد طاہرنے ٹاسک فورس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے مل کر ان ملک دشمن عناصر کو ٹیسکو ریجن سے ہر صورت خاتمہ کرنا ہے۔
کیونکہ جو بل ادا کرتے ہیں بجلی کا حصول بھی انہیں کا حق ہے۔