الخدمت فاونڈیشن دیربالا کے لئے نیا کابینہ تشکیل دے دی گئی

Spread the love

واڑی(نمائندہ نوائے دیر) الخدمت فاونڈیشن دیربالا کے لئے نیا کابینہ تشکیل دے دی گئی

سیٹھ فرمان الله دوبارہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ انچارج مقرر، صوبائی صدر خالد وقاص نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا

سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ نے ملکی سطح پرالخدمت دیربالا کو ملنے والے ریوارڈ کو سراہا

تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن دیر بالا نے سال2023/24 کے لئے نیا کابینہ تشکیل دیدی

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امداد اللہ جنرل سیکرٹری بادشاہ زادہ سینئر نائب صدر میاں گل حبیب جان نائب صدر جمیل سواتی نائب صدر قاضی محبوب عالم نائب صدر میاں ظاہر شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر حمیدالرحمن کوآرڈنیٹر شعبہ تعمرات جبکہ بہترین کارکردگی پر سیٹھ فرمان الله کو دوبارہ ڈسٹرکٹ انچارج ڈیزاسٹر منیجمنٹ مقرر کر دیا گیا اس طرح تحصیل دیر براول شرینگل کوہستان اور تحصیل واڑی زون کے لئے بھی نیا کابینہ تشکیل کرنے کے بعد گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص نے دیربالا کے نومنتخب سے حلف لیا اور انھیں ذمہ داریوں کی انجام دہی بارے ہدایات جاری کر دی تقریب میں سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ نے سال 2022 میں سیلاب تباہ کاریوں اور انسانی جانیں بچانے میں بہتر کارکردگی پر ایوارڈ کے حقدار قرار پانے والے الخدمت فاونڈیشن دیربالا ٹیم ورک کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button