
سوات(بیورورپورٹ) کانجو ٹاؤن شپ میں اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کلائمیٹ چینج واریئرز کے اشتراک سے سیکٹر بی پارک میں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح ہوا ۔ افتتاحی تقریب میں اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر مہران خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان سردار ، سوات پریس کلب کے چئیرمن شیرین زادہ ، کلائمیٹ چینج کے ایکٹیویسٹس ، سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان سردار نے میڈیا کو بتایا کہ اس مون سون کی موسم میں ہم 3800 پودے لگائے گے اور ساتھ اس بات پر زور دیا کہ آج کل نرسریوں میں غیر مقامی پودے عام ہیں اور لوگ بغیر تحقیق کے ایسے پودے لگاتے ہیں جس کے فوائد کے بجائے نقصانات زیادہ ہیں لہذا مقامی اور مفید پودوں کو ترجیح دی جائے ۔
سوات پریس کلب کے چئیرمن شیرین زادہ صاحب نے تمام شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک ناگزیر حقیقت ہے اور میڈیا کو اس میں کردار کلیدی ہے ہم سول سوسائٹی اور دوسرے اداروں سے شانہ بشانہ اس عالمگیر مسئلے پر کھڑے ہونگے ۔
اس موقع پر ماحولیاتی تبدیلی کے آگاہی مہم کا سرگرم رکن اظہر الدین نے پودوں کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اپنے عروج پر ہے اور اس کے خطرناک اثرات ہم تک پہنچ رہے ہیں اس سے بچنے کے لیے واحد راستہ زیادہ سے زیادہ پودے اور جنگلات کی تحفظ ہے ۔۔
…