دیر پائین: ماہ رمضان کے حوالے سے انجمن تاجران کے ساتھ میٹنگ

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین 4 مارچ 2024
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے زیر صدارت ماہ رمضان کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، ڈاریکٹر لائیو سٹاک ، اسسٹنٹ ڈاریکٹر کنزمیور پروٹیکیشن کونسل ، تمام سٹیک ہولڈر اور انجمن تاجران دیر پائین کے ساتھ میٹنگ۔

ڈپٹی کمشنر ہدایات۔
۔ اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ کو ہدایت کی تمام اشیائے خوردنوش کی نرخنامے کو تمام سٹیک ہولڈر کے مشاورت سے جلد از جلد مرتب کی جائے ۔
۔ سبزی منڈی میں سبزی / فروٹ کے بولی کے دوران ضلعی انتطامیہ ، فوڈ اور محکمہ زراعت کے نمائندوں کی موجودگی یقنی بنائیں۔ بولی سے زیادہ ریٹس لگانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔ بولی کے فورا بعد سبزی اور فروخ کا نرخنامہ مرتب کیا جائے گا۔
۔ رمضان المبارک دوران تمام بڑے بازاروں میں پرائیس مانیٹرنگ ٹیمز اور پرائیس مانیٹرنگ ڈیسک تشکیل دی جائے گی۔ پرائیس مانیٹرنگ ٹیم ، گراں فروشی، نرخنامہ کی مطابق اشیائے خوردونوش کی فروخت، ناقص خوراک ، ذخیرہ اندوزی ، ملاوٹ ، کم وزن وغیرہ کے بارے میں روزانہ کے بنیاد پر ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ دیں گے۔ پرایس مانیٹرنگ ٹیمز سپیشل برانچ، ڈسٹرکٹ سیکورٹ برانچ پر مشتمل ہونگے۔
۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ایجوکیشن) روزانہ کے بنیاد پر پرائیس کے حوالے سے روپورٹ مرتب کریں گے۔
۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ، لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ لیبارٹری کے ذریعے دودھ ، دہی کے نمونے لیکر رپورٹ مرتب کریں گے۔ ملاوٹ کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔
۔ رمضان دسترخوان کے حوالے سے احکامات جاری۔
۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تمام نرخنامے ، اور پرائیس مجسٹریٹس کے تمام فیلڈ سرگرمیوں کو فرنٹ / الیکٹرانک اور ضلعی انتظامیہ کے سوشل میڈیا پیجز پر کوریج دی گئی۔
۔ عوام کے شکایا ت کے لئے وٹس ایپ نمبر، مرستیال ایپ ، پاکستان سیٹیزن پورٹل کی تشہیر کی جائے۔
۔ ذخیرہ اندوزی کا اسلام بھی اجازت نہیں دیتا اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیںں گا۔
۔ خوساختہ اور من پسند ریٹس پر اشیائے خوردونوش بیچنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button