
چند ماہ بعد شوگر مافیا نے پھر حکومتی رٹ کو چیلنج کر دیا، صرف تین روز میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی 12 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔
صرف تین روز میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 120 روپے سے بڑھ کر 132 روپے ہو گئی، 100 کلو کا تھیلا 13 ہزار 200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایسے میں دکانداروں نے چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ شوگر مل مالکان اور بڑے چینی ڈیلرز کی ملی بھگت کو قرار دیا ہے۔
ہول سیل تاجروں کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے 8 کاروباری دنوں میں چینی کے ہول سیل ریٹ میں 16 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کا اثر عوام کے لیے ریٹیل مارکیٹ پر نظر آرہا ہے۔