کراچی میں ایف آئی اے اور کسٹمز حکام نے ایک گودام سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ مشتبہ سامان قبضے میں لے لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب گودام میں ایک ارب روپے مالیت کا سامان سمگل ہونے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، گودام سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
اینٹی کرپشن سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جاوید بلوچ نے کہا ہے کہ سمگل شدہ سامان کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، گودام کے اندر موجود سامان سے متعلق ابھی تک کوئی دستاویز نہیں دی گئی، ممکنہ طور پر سامان سمگل کیا گیا ہے۔