آرمی چیف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، غزہ اور کشمیر کے معاملات پر تبادلہ خیال آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ امریکہ کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انتونیو گوتریس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا اور عالمی امن کے قیام میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو سراہا۔
اور استحکام.. آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کی تمام سنجیدہ کوششوں کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور سیکریٹری جنرل سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے غزہ کی صورتحال اور جنگ بندی پر بھی زور دیا۔