کاجول اپنے شوبز کیریئر کی پہلی ہارر فلم ‘مان’ کے لیے تیار

Spread the love

کاجول اپنے شوبز کیریئر کی پہلی ہارر فلم ‘مان’ کے لیے تیار ہیں۔

بالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کاجول نے اپنے شوبز کیرئیر کی پہلی ہارر فلم ’مان‘ کے لیے تیاریاں کر لی ہیں۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کی ہدایات وشال فوریا دے رہے ہیں جب کہ اسے اجے دیوگن فلمز کے تحت پروڈیوس کیا جائے گا۔

فلم کی کہانی کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں جب کہ اس کی شوٹنگ جنوری 2024 سے شروع ہوگی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ کو فلم کا سکرپٹ پسند آیا اور وہ پہلی بار حقیقی دنیا سے باہر کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کاجول اپنی اگلی فلم ‘سرجماں’ میں ملیالم سپر اسٹار پرتھوی راج کے ساتھ نظر آئیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button