
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں واپسی کی پوری صلاحیت ہے۔
پرتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ یونٹ نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی، اس کا یہ مطلب نہیں کہ سینئر کھلاڑی بھی ایسی ہی کارکردگی دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی تمام آپشنز موجود تھے اور اب بھی ہیں، صرف ایک میچ کی کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، محمد رضوان اچھا کھیل سکتے ہیں، سڈنی کی کنڈیشنز اور پچ دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ اچھی کارکردگی کے ذمہ دار صرف شاہین آفریدی اور بابر اعظم نہیں، جن ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا، انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا کی بدولت پرتھ میں حالات اچھے ہیں، جس کا مقصد بیٹسمینوں اور بولرز کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے، پاکستان ٹیم واپسی کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
پاکستانی ٹیم کسی بھی حالت میں کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے۔