نوجوان فاسٹ باؤلر خرم شہزاد انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
پرتھ ٹیسٹ میچ کے ہیرو نوجوان فاسٹ باؤلر خرم شہزاد انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد پسلیوں میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
نوجوان فاسٹ باؤلر کے جسم کے بائیں جانب انجری ہوئی جس کے بعد ان کا ایم آر آئی سکین کرایا گیا۔رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیکل پینل نے بورڈ کو نوجوان فاسٹ باؤلر کی انجری سے آگاہ کیا۔