پنجاب پولیس نے شاداب خان کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو پنجاب پولیس نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر شاداب خان نے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی اور پولیس کی وردی پہنی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چودھری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی تعینات کر دیا ہے۔