اٹلی: شادی سے انکار پر بیٹی کو قتل کرنے والے پاکستانی والدین کو عمر قید

Spread the love

اٹلی میں اپنی بیٹی کو شادی سے انکار پر قتل کرنے والے پاکستانی والدین کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی اٹلی کے شہر ریگیو ایمیلیا کی عدالت نے منگل کو ایک پاکستانی جوڑے کو اپنی 18 سالہ بیٹی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی۔

تھمن عباس کے والدین شبر عباس اور مفرور ملزم نازیہ شاہین اس کی شادی پاکستان میں اپنے کزن سے کروانا چاہتے تھے لیکن تھمن نے انکار کردیا جس کے بعد وہ اپریل 2021 میں لاپتہ ہوگئیں۔

بعد ازاں نومبر 2022 میں تمان عباس کی لاش شمالی اٹلی میں اس کے والدین کے فارم ہاؤس کے قریب سے ملی۔

اطالوی پولیس کی ٹریل پر شبر عباس کو گزشتہ سال نومبر میں پنجاب کے ایک گاؤں سے اس کی بیٹی کے قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں یکم ستمبر 2023 کو اٹلی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button