پی ایس ایل 9: زلمی کی درخواست پر پشاور کو میزبانی مل گئی!

Spread the love

پی ایس ایل 9: زلمی کی درخواست پر پشاور کو میزبانی مل گئی! لیکن کتنے میچ؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچ کی میزبانی پشاور کو ملنے کا قوی امکان ہے۔

معلومات کے مطابق خیبرپختونخوا میں شائقین کی پرزور درخواست کے باوجود پشاور میں پی ایس ایل کا کوئی میچ نہیں ہوسکا، اس کی وجہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا تعمیراتی منصوبہ ہے جو کہ گزشتہ 2 سال سے تعطل کا شکار ہے۔

میچ کی میزبانی کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا گیا ہے اور میچ حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کرانے کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے وفد نے گزشتہ روز پشاور کا دورہ کیا اور محکمہ کھیل سمیت سرکاری حکام سے بات چیت کی۔ پشاور میں اس کی تکمیل کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنڈال کا باقی ماندہ کام جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button