
سوات(بیورورپورٹ)سوات کی تحصیل کبل میں باؤلے کتوں کے حملوں میں بچوں سمیت متعدد افرادزخمی ہوگئے۔کبل اسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین ناپید ہونے سے شہریوں نے بازار سے خریدنے پر مجبور ہوگئے۔
ٹی ایم اے کبل کے اہلکاروں نے باؤلے کتوں کے خلاف اخون کلے سمیت دیگر مضافاتی علاقوں میں مہم کا آغاز کردیا،گزشتہ رات کبل و مضافاتی علاقوں میں باؤلے کتے کے کاٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے اس حوالے ٹی ایم اے کبل کو اطلاع ملتے ہی علاقے میں آوراہ کتوں کے خلاف بھرپور مہم شروع کردی گئی ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق ٹی ایم اے کبل نے علاقے میں متعدد آوراہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا ہے۔
۔۔۔۔