سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے پرمتعدد دوکانداروں کے خلاف  جرمانہ

Spread the love

لوئیر دیر
محکمہ خوراک ضلع دیر پائین صوبائی حکومت کی احکامات کے روشنی میں ” خوشحال پروگرام ”کے زیرِ نگرانی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان کے خصوصی ہد ایت پرریاض احمداسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر، شبیر احمد (فوڈ انسپکٹر) اور اسسٹنٹ جناب سلطان روم خان نے کمبڑ بازار تحصیل لعل قلعہ میدان میں واقع دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قصائیوں، جنرل سٹورز اور بیکرز کے دوکانوں کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے، زائد المیعاد اشیاء فرروخت کرنے اور سرکاری ریٹ سے زیادہ ریٹ پر گوشت فروخت کرنے پرمتعدد دوکانداروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت 25000 (پچیس ہزا) روپے جرمانہ عائد کرکے سرکاری خزانے میں جمع کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: کم عمری میں مرضی کے خلاف شادی اوردوسرے موضوعات پردوروزہ سیشن کاانعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button