دینی مدارس اسلام کے قلعے اور دینی علوم کی ترویج اور اشاعت کے مراکز ہیں، مولانا ہدایت اللہ

Spread the love

تالاش (نمائندہ حبیب محمد خٹک سے)
ان خیالات کا اظہار جامعہ تفہیم القرآن تیمر کیمپ دیر لوئر میں مہتمم جامعہ ہذا شیخ القرآن والحدیث مولانا شاہ کے سرپرستی میں منعقدہ سالانہ دستار بندی وتقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین شیخ القرآن والحدیث مولانا ہدایت اللہ نے کیا ۔جامعہ تفہیم القرآن کے سالانہ دستار بندی وتقسیم اسناد تقریب میں بزرگ عالم دین شیخ القرآن والحدیث مولانا ہدایت اللہ کے علاؤہ شیخ القرآن والحدیث مولانا مفتی صفی اللہ،شیخ القرآن والحدیث مولانا نور احمد دین،مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل ،ضلعی امیر جماعت اسلامی اعزاز الملک افکاری ودیگر کے علاؤہ بڑی تعداد میں عام لوگوں، والدین اور طلباء نے شرکت کی تھی ۔

 

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین شیخ القرآن والحدیث مولانا ہدایت اللہ نے دینی علوم اور دینی مدارس کے اہمیت وضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمیں دینی مدارس کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیئے ،کیونکہ دین کی آبیاری ہی دینی مدارس کے موجودگی سے ممکن ہے ۔لادینی قوتیں دینی مدارس کو ختم کرنے اور دہشت گردی کے نام پر بدنام کرنے تلے ہوئے ہیں ۔

 

حالانکہ دنیا بھر میں مساجد آور دینی مدارس آمن اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کی پاکیزہ جہگیں ہیں ۔لوگوں کو چاہیئے کہ وہ دینی مدارس کو مالی اور جانی لحاظ سے آباد رکھیں ۔اپنے بچوں کو عصری علوم کیساتھ دینی علوم سیکھانے کیلئے دینی مدارس میں داخل کرائیں ۔کیونک یہ دونوں جہانوں کے کامیابی ہے ۔برے صحبت اور جدید ٹیکنالوجی کے ناجائز استعمال سے بچنے کیلئے نئ نسل کو دین اسلام سے روشناس کرانا چاہیئے ۔

 

تقریب کے دوران جامعہ تفہیم القرآن سے درس نظامی دورہ موقوف علیھا اور شعبہ سے فارغ التحصیل 29حفاظ کرام کو بدست جید علماء کرام اور مذہبی قائدین دستار فضیلت پہنا کر ان میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں ۔تقریب کے اختتام پر مہتمم جامعہ ہٰذا شیخ القرآن والحدیث مولانا شاہ حسین نے تمام شرکاء اور بہترین تقریب کے انعقاد پر جامعہ ہٰذا کے انتطامیہ کا زبردست الفاظ میں شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button