لوئیر دیر
سال 2023 میں ریسکیو 1122 ضلع دیر لوئر نے مجموعی طور پر 7300 مختلف قسم کے واقعات و حادثات میں عوام الناس کو بروقت اور بہترین ایمرجنسی سہولیات فراہم کیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی سربراہی میں ریسکیو 1122 دیر لوئر نے سال 2023 میں 3634 میڈیکل ایمرجنسیز، 493 روڈ ٹریفک حادثات، 194 آگ لگنے، 51 گولی لگنے اور لڑائی جھگڑوں، 03 عمارت گرنے، 02 سلینڈر بلاسٹ، 51ریکوری اور دیگر واقعات میں ریسکیو سہولیات فراہم کیں۔
دیر لوئر میں سال 2023 کے دوران دریائے پنجکوڑا میں 27 ڈوبنے کے واقعات پیش آئے جس پر ریسکیو 1122 دیر لوئر کے ماہر غوطہ خور ٹیم نے بروقت ریسپانس کر کے سکوبہ ڈائیونگ، کشتی رانی، لائن سرچ اور مختلف طریقوں سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کر کے 06 ڈوبے افراد کو بحفاظت زندہ ریسکیو کیا اور 21 ڈوبنے والے افراد کی جسد خاکی کو بھی ریکور کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جو کہ بعد میں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ریسکیو1122 دیر لوئر کے اہلکاروں نے سال 2023 میں 6329 مریضوں کو ریسکیو سہولت فراہم کی جسمیں بعض مریضوں کو موقع پر اور بعض کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا
ان حادثات میں 49 افراد یا تو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں یا ہسپتال پہچنے پر جان کی بازی ہار گئے سال کے اختتام تک ریسکیو 1122 دیر لوئر کی زیر قیادت ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سرویسز میں 2576 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کئے.
جس میں 1538 ضلع کے اندر اور 1038 ضلع سے باہر ہسپتالوں میں منتقل کئے. ریسکیو 1122 انسانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کیلئے بھی مصیحہ بن گئے اور کئی جانوروں کو بھی ریسکیو کیا. ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی نگرانی میں ریسکیو 1122 دیر لوئر ٹریننگ وینگ ٹیم کی جانب سے سال 2023 میں سو سے زائد تربیتی پروگرامز اور اوئیرنس سیشنز کی صورت میں ہزاروں کی تعداد میں افراد کو ابتدائی طبی امداد اور اگ سے بچاؤ کے حوالے سے عملی تربیت بھی فراہم کی گئی
جن میں سکول، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری و پرائیوٹ ادارے، اور دیگر فلاحی تنظیمی شامل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ آگاہی اور معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کی ہیں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ابرار علی نے بتایا کے ریسکیو 1122 کے خدمات بلا کسی تفریق کے فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا ریسکیو جوان شب و روز عوام کی خدمت کیلئے تیار ہیں دیر لوئر کے عوام ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن نمبر 1122 پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔