لوئیر دیر)خال میرہ میں درجنوں افراد جماعت اسلامی اور پی ٹی ائی سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس حولے سے ملک وزیر کے رہائش گاہ پر ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک وزیر خان، گل زادہ، شبیر خان، زیارت خان، نعمت خان، حبیب اللہ، گل خان، ظاہر شاہ، فرید، ابرھیم ودیگر اپنے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا
مواضعات سچہ اور میرہ میں الگ الگ شمولیتی تقریبات سے این اے 7 لوئر دیرسے اے این پی کے امید وار سنیٹر زاہد خان اور پی کے 14کے امید وار ملک محمد زیب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی خالی نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے زاہد خان نے بحثیت سنیٹر لوئر دیر میں سوئی گیس منصوبہ، تیمرگرہ ہسپتال میں تین منزلہ با چا خان او پی ڈی، بجلی منصوبوں، رابطہ پلوں کا جال بچھایا ہے
اس لئے اے این پی کا رکر دگی کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لیں رہی ہے عوام اے این پی او ر دوسرے سیاسی جماعتوں کا لوئر دیر کے ترقیاتی منصوبوں کا جا ئز لیں اور عوامی خدمت کرنے والوں کو ووٹ دیں زاہد خان نے کہا کہ ضلع دیر کے عوام الیکشن میں ووٹ دوسرے سیاسی جما عتوں کو دیتے ہیں جبکہ سوئی گیس سمیت ترقیاتی کاموں کا مطالبہ ان سے کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ عوام اے این پی کوووٹ دیکر اے این پی کے امید وا روں کو کامیاب کریں تو لوئر دیر کی ترقی اور خوشحالی کا ضما نت میں دونگا۔