لوئیر دیر) لوئر دیر میں دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے ا عوام میں خوف و ہراس کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لوئر دیر سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں منگل اور بدھ کے درمیانی رات 12 بجکر 30منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کیو جہ سے لوگ نیند سے جاگ کر کھلے مقامات پر منتقل ہوگئے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے جبکہ بدھ کے روز بھی لوئر دیر اور ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں بھی دوسری بار دن دو بجکر 28منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا زلزلہ سے کسی بھی جانی ومالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔