لوئیر دیر ضلعی انتظامیہ دیر پائین صوبائی حکومت کی احکامات کے روشنی میں ” خوشحال خیبر پختونخواہ پروگرام ”کے تحت ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان کے خصوصی ہدایت پرشبیر احمد فوڈ انسپکٹر اوراعظم خان فوڈ انسپکٹرنے شمشی خان بازار (تالاش) میں واقع دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قصائیوں، فروٹ و سبزی فروشان، مرغ فروش اور بیکرز کے دوکانوں کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے، زائد المیعاد اشیاء فرروخت کرنے، تول کے بغیر مرغ فروخت کرنے اور سرکاری ریٹ سے زیادہ ریٹ پر گوشت اور مرغ فروخت کرنے پرمتعدد دوکانداروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت جرمانہ عائد کرکے سرکاری خزانے میں جمع کر دیا گیا۔ جبکہ 08 دوکانداروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مراسلہ متعلقہ تھانہ میں جمع کر دیا گیا۔