باجوڑ: پختونوں کے وسائل پر قبضہ ہو رہا ہے، ٹارگٹڈ کارروائی کی جائے، ایمل ولی خان

Spread the love

باجوڑ (نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پختونوں کے وسائل پر قبضہ ہورہاہے۔ ایک بڑے جنگ کی طرف پختونوں کو دھکیلا جارہاہے۔پختونوں کے خون کا سودا کیا جارہاہے، معدنیات پر قبضہ کی جنگ شروع ہونیوالی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف اگر کاروائی کرنی ہے تو اس کے باقاعدہ اعلانات کیوں ہورہے ہیں۔ دہشت گرد جہاں بھی ہے اس کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کی جائے۔ اعلانات کی کیا ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ باجوڑ کے موقع پر ناوگئی میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان شہید اور ان کے ساتھیوں کے اہلخانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان کا قتل انتہائی افسوسناک اور دردناک واقعہ ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انھو ں نے کہا کہ دفاعی ادارے ہمارے دفاع میں ناکام ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کے لئے ایک اور جنگ کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ اور مجھے خدشہ ہے کہ یہ جنگ ایک طویل جنگ ہوسکتاہے۔ قوم کو یہ حق حاصل ہے کہ اب تک ہونیوالے 60سے زائد آپریشنز کے نتائج کا پوچھ لیں اور یہ بھی پوچھ لیں کہ دہشت گردوں کا کتنا نقصان ہواہے اور عوام کا کتنا نقصان ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف اگر کاروائی کرنی ہے تو اس کے باقاعدہ اعلانات کیوں ہورہے ہیں۔ دہشت گرد جہاں بھی ہے اس کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کی جائے۔ اعلانات کی کیا ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کا واحد حل نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہے، نیشنل ایکشن پلان میں سہولت کار کیلئے سزا تجویز کیاگیا تھا اگر سہولت کار کیخلاف کاروائی کی جاتی ہے تو ہم سمجھ لیں گے کہ حکومت اور ادارے دہشت گردی کیخلاف کاروائی میں سنجیدہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button