بونیر(بیورو چیف عابد سے) بونیر پریس کلب کا سال 2024 کیلئے نئی کابینہ بلا مقابلہ منتخب۔محب الحق دوسری بار صدر سلطان غنی دوسری بار نائب صدر میاں سید باچا جنرل سیکرٹری نصیب یار جائنٹ سکیرٹری اور شوکت علی سیکرٹری فنانس چن لئے گئے۔
انتخابات ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکیل غلام مصطفی خان اور سینئر وکیل شاہ حسن خان کی نگرانی میں ہوا۔نگران کمیٹی نے اب تک کے انتخابی عمل کا جائزہ لیا جا میں یکم جنوری کو درخواست موصول ہوئے دوسرے دن سکروٹنی ہوئی تیسرے دن ختمی فہرست سامنے ایا جس میں مد مقابل کسی نے درخواست جمع نہیں کرایا اور چوتھے دن 4 جنوری کو نئی کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔
نئی کابینہ کو مبارکباد دی گئی اور نگران کمیٹی اور نئی کابینہ کے عہدیداروں پریس کی اھمیت اور بونیر میں اب تک کے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور نئی کابینہ کے صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سب جو ساتھ لے کر چلیں گے اور مثبت صحافت کو فروع دیں گے اور اداروں اور سیاسی سماجی مزہبی شخصیات کے ساتھ بہتر روابط رکھنے اور پریس کلب کو مزید فعال بنانے اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے اپنی زمداریاں پوری کرنے کا عہد کیا ۔