ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات خان کا ڈی ار سی سرکل چترال میں ڈی۔ار۔سی ممبران کے ساتھ خصوصی ملاقات
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن لوئر چترال محمد ستار خان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اقبال کریم بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے ڈسپیوٹ ریزولشن کونسل کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کی ۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال کو ڈی ار سی سرکل چترال کے چیرمین صاحباں نے ڈی۔ار۔سی کے مجموعی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے سرکل چترال ڈی آر سی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور انہیں اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔